ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ہارر سٹوری 13 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورکرم بھٹ کی تحریر کردہ نئی ڈرائونی فلم ہارر سٹوری کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
فلم میں ٹیلی ویژن سٹار کرن کندرا بالی وڈ میں انٹری کررہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ دیگر نئے اداکار رویش دیسائی، حسن زیدی، نشانت ملکانی، شیتل سنگھ، رادھیکا مینن اور نندنی ویداہم کردار نبھائیں گے اے ایس پروڈکشن ہائوس کے تعاون سے بننے والی اس فلم کی کہانی سات دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔
جو ایک آسیب زدہ ہوٹل میں رات گزارنے کی ٹھانتے ہیں۔ دل دہلا دینے والے حالات واقعات اور ڈرا ئونے مناظر سے بھر پور یہ فلم 13ستمبر کو نمائش کئلیے پیش کی جائے گی۔