حکومتی اقدام سے آمرانہ دور کی یاد تازہ ہو گئی، محمود الرشید

Mehmood Ur Rashid

Mehmood Ur Rashid

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا ہے حکومتی اقدام سے آمرانہ دور کی یاد تازہ ہوگئی۔ ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید دھرنے میں پہنچے تو پولیس نے انھیں بھی گرفتار کر لیا۔

گرفتاری سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کو خراب کیا گیا. ہمارے قائدین اور کارکنان کواٹھا کر ٹرکوں میں پھینکا گیا ہے۔ محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام سے آمرانہ دور کی یادیں تازہ ہوگئی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماں کو رہا کر دیا۔