لاہو، کچہری سے فرار ہونے والا اشتہاری ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور (پی پی سی) لاہور میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، عتیق کے سر کی قیمت 7 لاکھ مقرر تھی۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم عتیق کوجمعے کی صبح کینٹ کچہری لے جانے والی پولیس وین پراس کے ساتھیوں نے سرور روڈ پر فائرنگ کی اورملزم کو چھڑا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

مخبری پر پولیس نے رات گئے سبزہ زار کے ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم عتیق ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی کی وارداتوں میں کئی تھانوں کو مطلوب تھا۔ اس نے 2004ء میں پولیس مقابلے کے دوران ایک کانسٹیبل کو شہید کردیا تھا۔ اشتہاری ملزم عتیق کیسرکی قیمت 7 لاکھ روپے مقرر تھی۔