سبی میں زمین کے تنازعے نے چار جانیں لیلیں

Sibi

Sibi

سبی (جیوڈیسک) میں زمین کے تنازعے پر دو قبائل میں فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام، اطلاعات کے مطابق سبی کے نواحی علاقے ٹمکن میں دو قبائل کے درمیان زرعی زمین پر ہونے والا جھگڑہ فائرنگ کے تبادلے میں تبدیل ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مغیری اور درپلائی قبائل کے درمیان زرعی زمین کا تنازعہ چل رہاہے، دونوں قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر باغ ہسپتال پہنچا دیا گیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہونی والے ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔