رائیونڈ : پسندکی شادی نہ ہونے پر جوڑے نے خودکشی کرلی

Raiwind

Raiwind

رائیونڈ (جیوڈیسک) ٹھل بہادر پور میں کارورکاری کے الزام میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا دوسری جانب چارسدہ میں غیرت کینام پرتین افراد قتل کردیئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں ملعون بیٹے کی فائرنگ سیماں جان سے گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں غیرت کے نام پرظلم بر بریت کا بازار گرم ہے۔ بہیمانہ تشدد، زنجیروں سے باندھنا اور قتل وغارت گری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ کہیں وجہ بنتی ہے ناخواندگی اور تو کہیں سبب ہے معاشرتی انتہا پسندی قبائلی اور جاگیردارنہ نظام ملک کے قوانین سے زیادہ فعال ہوگیاہے۔

چارسدہ کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں غیرت کینام پرتین افرادکو قتل کردیا گیا۔ مقتولین میں میاں بیوی اور بچی شامل ہیں۔ ٹھل بہادر پور میں کارورکاری کے الزام میں شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر ڈالا۔ رائیونڈ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر جوڑے نے زہر کھاکر ابدی نیند کو گلے لگا لیا۔ خودکشی کرنے والوں میں بائیس سالہ یاور اور سترہ سالہ غزل شامل ہیں۔ ڈیرہ مراد جمالی میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا جبکہ بہن زخمی ہوگئی۔