اسلام آباد واقعہ کے ملزم سکندر کی حالت میں مزید بہتری

Sekunder

Sekunder

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعہ کے ملزم سکندر کی حالت میں مزید بہتری ہوئی ہے، آج اس نے اپنی بہن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بچوں کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق ملزم سکندر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

آج سکندر کا موبائل فون پر اس کی بہن سے رابطہ کرایا گیا۔ سکندر نے اپنے بچوں کی خیریت دریافت کی۔ ڈاکٹر وسیم خواجہ نے ذرائع کو بتایا ہے کہ 3 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ملزم سکندرکی نگرانی کررہی ہے۔