شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال باعث تشویش ہے : حسن روحانی

Iranian President

Iranian President

دبئی (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے دمشق میں سیکورٹی فورسز کا شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال باعث تشویش ہے۔ عالمی برادری ایسے حملے دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ایران کے نومنتخب صدر حسن روحانی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران دمشق میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ عالمی برادری شام سمیت دنیا بھر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے ساتھ جنگ کے دوران ایران بھی کیمیائی ہتھیاروں کا شکار بنا تھا۔ ادھر اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے ترک اسلحہ انجیلا کین شام پہنچ گئیں ہیں وہ دمشق میں کیمیائی ہتھیاروں سے متاثرہ جگہ کا معائنہ کریں گی۔