بھکر : کشیدہ حالات پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی

Bhakkar

Bhakkar

بھکر (جیوڈیسک) کشیدہ حالات کے باعث ضلعی انتظامیہ نے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی۔ رینجرز نے کوٹلہ جام خان اور دریا خان میں گشت شروع کر دیا ہے۔ بھکر میں دو گروپوں میں ہونے والے تصادم میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔

بھکر میں صورتحال کی کشیدگی کے باعث کاروبار زندگی معطل ہو چکے ہیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ حالات سے نبٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر رکھی ہے۔ کئی علاقوں میں رینجرز گشت کر رہی ہے۔