فوجی نگرانی میں انتخابات، کامیابی نے الزامات غلط ثابت کر دیئے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی سیمتحدہ پر لگنیوالے الزامات دھل گئے۔ رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم انیس سو اٹھاسی سے کراچی اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں عوام کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی رہی۔

لیکن مخالفین نے عوامی مینڈیٹ کوکبھی تسلیم نہیں کیا۔ بائیس اگست کو کراچی میں فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی نے ٹھپہ لگانے کی باتیں کرنے والوں کی زبانیں بند کر دی ہیں۔