اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ناصر کھوسہ کو متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بنک تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تین نام بھیجے گئے تھے۔
تاہم میاں نواز شریف نے عالمی بینک میں متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیلیے ناصر کھوسہ کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بھجوائے دیگر دو ناموں میں غلام دستگیر اور جاوید اقبال شامل تھے۔