شامی (جیوڈیسک) حکومت نے امریکہ اور مغربی ممالک کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ شامی فوج نہیں بلکہ باغی زہریلی گیس کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ شامی حکومت کی طرف سے باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی خبروں کی ایک بار پھر سختی سے تردید کی گئی ہے۔
شامی حکام کا کہنا ہے کہ بیرونی طاقتیں باغیوں کو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کیلئے سامان مہیا کر رہی ہیں۔ شام کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے جابر ڈسٹرکٹ میں کارروائی کے دوراں باغیوں کے زیر استعمال غار سے بڑی مقدار میں کیمیائی مواد کو قبضے میں لے لیا۔