اوباما اور کیمرون کا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر اظہار تشویش

Obama

Obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکا کی نیشنل سیکورٹی ٹیم نے صدربراک اوباما کو شام کے خلاف ممکنہ آپشنز پیش کر دیئے، ادھر چار بحری بیڑوں سمیت امریکی فوج شامی حدود کے قریب پہنچ گئی ہے۔ وائٹ ہاس سے جاری بیان کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ٹیم شامی حکومت کی انب سے عوام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا جائزہ لے رہی ہے۔

ٹیم نے صدر اوباما سے ملاقات بھی کی اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کے بعد بشارالاسد حکومت کے خلاف ممکنہ آپشنز صدر اوباما کو پیش کئے جن پر براک اوباما کی ہدایت کے مطابق عمل کیا جائیگا۔ ادھر بحیرہ روم میں شامی سرحد کے قریب امریکی فوج کی نقل و حرکت تیز ہوگئی ہے۔

جبکہ کروز میزائل سے لیس چوتھا بحری بیڑہ بھی پہنچ گیا ہے۔ وائٹ ہاس کے مطابق براک اوباما نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی۔ دونوں رہنماں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور معاملے پر دیگر ممالک سیمشاورت پر اتفاق کیا۔