برطانیہ : ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

UK

UK

برطانیہ (جیوڈیسک) میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں آئل انڈسٹری کے ورکروں اور عملے کے دو ارکان سمیت 18 افراد سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر سکاٹ لینڈ کے سیٹلینڈ جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ پولیس کے مطابق امدادی کارروائیوں میں اب تک خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے چوتھے شخص کی تلاش جاری ہے۔