کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں پاک فوج کے ٹرک پر بم حملے کا مقدمہ 2 دن بعد درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں پاک فوج کے ٹرک پر حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف 2 دن بعد عوامی کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا۔
مقدمہ نمبر 252/2013 فوجی ٹرک کے ڈرائیور کی مدعیت میں دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ کورنگی نمبر 5 میں پاک فوج کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں فوجی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔