اسلام آباد ڈرامے کا ملزم سکندر کی حالت میں بہتری

Skander

Skander

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے فریکچر کی وجہ سے ملزم سکندر چلنے پھرنے کے قابل نہیں ہے اور وہیل چیئر پر بھی نہیں بیٹھ سکتا۔ ملزم کی منتقلی صرف اسٹریچر پر ہی ممکن ہے۔پمز اسپتال کے ڈاکٹر وسیم خواجہ نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد واقعہ کے ملزم سکندر کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

ملزم کے پھیپھٹرے سے ٹیوب نکال لی گئی ہے اور پھیپھٹرے میں خون آنا بند ہو گیا ہے۔ ملزم کا بلڈ پریشر اور ذہنی حالت نارمل ہے اور ملزم باتیں بھی کر رہا ہے اور کھانا پینا بھی کھا رہا ہے۔