لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے پر امن احتجاج پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ

گجرات : لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے پر امن احتجاج پر پولیس گردی اور پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری ،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید اور کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پا کستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاجی ریلی کو گھیرے میں لے کر پولیس کا لاٹھی چارج کرنا اور تحریک انصاف کے راہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

یہ حکومت کا آمرانہ اقدام ہے الیکشن دھاندلی کے خلاف احتجاج پاکستان تحریک انصاف کا حق ہے۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن راہنما میاں محمود الرشید۔

پاکستان تحریک انصاف صوبہ پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کر کے حکومت نے پورے ملک پر اپنی اجارہ داری ثابت کر نیکی کوشش کی ہے مگر پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ہر غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کو منظر عام پر لائے گی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن دھاندلی کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔