چوہدری عمر گجر کی ڈی ایس پی کھاریاں عبدالقیوم گوندل سے ملاقات

گجرات : ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کی ڈی ایس پی کھاریاں عبدالقیوم گوندل سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل عبدالقیوم گوندل سے انکے آفس کھاریاں میں ملاقات کی۔

ڈی ایس پی اور چوہدری عمر گجر کے درمیان اہم امور پر گفتگو ہو ئی مصالحتی کمیٹیوں کے خاندانی دشمنیوں کے خاتمہ کیلئے کردار کو ڈی ایس پی عبدالقیوم گوندل نے سراہا اور گذشتہ تین سال کے دوران ضلع بھر کی مصالحتی کمیٹیوں کی قیادت کرتے ہوئے چوہدری عمر گجر کی طرف سے کرائے گئے۔

راضی ناموں اور خاندانی دشمنیوں کے خاتمہ کی تعریف کی چوہدری عمر گجر نے ڈی ایس پی عبدالقیوم گوندل کی خوش اخلاقی اور عوام کے ساتھ محبت، خلوص اور بھائی چارے کی فضاء کو دیکھ کر انہیں پنجاب کا بہترین ڈی ایس پی قرار دیا۔