حکومت پولیو جیسے موذی مرض سے نجات کے لئے تمام سہولتیں اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے، خرم دستگیر خان
Posted on August 25, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: وزیر مملکت برائے نجکاری انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت پولیو جیسے موذی مرض سے نجات کے لئے تمام سہولتیں اوروسائل بروئے کار لا رہی ہے والدین اور اساتذہ پولیو مہم کی کامیابی میں بھرپور معاونت کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای ڈ ی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی کے ہمراہ گوجرانوالہ میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر ذرائع کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو پولیو جیسی بیماری سے محفوظ کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی تین روزہ قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مرض کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت کا ٹارگٹ ہے کہ 2014 ء تک ملک سے اس مرض کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے۔
اس مقصد کا حصول شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں،قبل ازیں آل پاکستان اریگیشن ایمپلائرز یونین یوسی سی ڈویژن کی جنرل کونسل کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین نواز شریف کے دل کے قریب ہیں۔
انکی حوصلہ افزائی اورخدمات کا اعتراف ضروری ہے، انہوں نے ملازمین میں یونیفارم بھی تقسیم کیں، اس موقع پر توفیق بٹ ایم پی اے، شریف خان،تبسم شفیق ایکسئین، چوہدری شبیر گجر،میاں عطاء الرحمان، سابق ایکسیئن جامداد خان، میاں مشتاق،ظفر علی شاہ،رفیق مغل، اسلم بھٹی، ثریا منظور، سعید حاتم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔