نوجوان فروغ قومی یکجہتی کیلئے جہاد کریں، اسد خان جدون
Posted on August 25, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : انجمن طلبہ اسلا م پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ شہید یعقوب قادری یوتھ میموریل لیڈر شپ ورکشاپ کے دوسرے روز مرکزی صدر اسد خان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز چاروں اطراف سے دشمن کی سازشوں میں گرا ہوا ہے۔
ایسے حالات میں قومی یکجہتی کے ذریعے وطن عزیز کو درپیش مسائل سے نکالا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان فروغ قومی یکجہتی کیلئے جہاد کریں اور چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان میں اس پر چم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں کا نعرہ بلند کریں۔ورکشاپ سے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔
انکے قائدین کو شہید کرنے والے دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے اور اے ٹی آئی کے بانی رکن شہید حاجی یعقوب قادری کے قاتلوںکو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر پاکستان بھر سے آئے ہوئے طلبہ کے مابین پاکستان کو درپیش مسائل اور انکا حل کے عنوان پر تقریری مقابلہ اور مضمون نویسی کا مقابلہ ہوا۔
مزید تفصیلات کے مطابق ورکشاپ کے آخری روز تمام نشتیں ایوان قائد اسلام آباد (25 اگست صبح 10 سے ہونگی)جن میں وکلا پروفیسرز، دانشور، علماء و صحافی حضرات لیکچر دیں گے جبکہ آخری نشست کے اختتام پر پریس کلب کے باہر تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلبہ قومی یکجہتی کا عظیم الشان مظاہرہ کریں گے۔