عوام اور سیاسی جماعتوں کے حقوق کے تحفظ یقینی بنایا جائے، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ عوام اور سیاسی جماعتوں کے حقوق کے تحفظ یقینی بنایا جائے، پرامن احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔ پنجاب حکومت عوام کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام مسائل اور امور مذاکرات سے حل کیے جا سکتے ہیں، آئینی حقوق میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔