چار بحری بیڑوں سمیت امریکی فوج شامی حدود کے قریب پہنچ گئی

U.S.

U.S.

امریکا (جیوڈیسک) کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال پر امریکا نے شام کے خلاف کارروائی کے لئے عالمی سطح پر رابطوں کا آغاز کر دیا ہے، چار بحری بیڑوں سمیت امریکی فوج شامی حدود کے قریب پہنچ گئی، ادھر شام نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا فوجی کارروائی سے باز رہے۔ امریکا اور شام کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، امریکا شام پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

وائٹ ہاس سے جاری بیان کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ٹیم شامی حکومت کی جانب سے عوام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا جائزہ لے رہی ہے۔ انٹیلی جنس ٹیم نے صدر اوباما سے ملاقات کی اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کے بعد بشار الاسد حکومت کے خلاف ممکنہ آپشنز پیش کیے۔

ادھر بحیرہ روم میں شامی سرحد کے قریب امریکی فوج کی نقل و حرکت تیز ہو گئی۔ کروز میزائلوں سے لیس چوتھا بحری بیڑہ بھی پہنچ گیا ہے۔ وائٹ ہاس کے مطابق براک اوباما نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور معاملے پر دیگر ممالک سے مشاورت پر اتفاق کیا۔ اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام کے ہم منصب سے رابطہ کیا اور کیمیائی ہتھیاروں سے متاثرہ علاقوں میں رسائی مانگ لی۔