واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے بچوں میں موٹاپے کے خلاف اپنی مہم کو تیز کر دیا، ہسپانوی ٹی وی کے پروگرام میں بھی بچوں کو موٹاپے سے دور رہنے کا درس دیتی رہیں۔
امریکا میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے یہی وجہ ہے خاتون اول مشعل اوباما نے اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی مہم جاری کر رکھی ہے۔ امریکی ٹی وی پر ہسپانوی زبان کے ایک شو میں انہیں مدعو کیا گیا۔
تو انہوں نے وہاں بھی بچوں کو موٹاپے سے دور رہنے کی ہدایات کیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ خاتون اول نے اپنا پیغام ہسپانوی زبان میں ریکارڈ کرایا۔ ایک سروے کے مطابق ہسپانوی کمیونٹی کے بچوں میں موٹاپے کی شرح معمول سے زیادہ پائی جاتی ہے۔