لانس آرمسٹرانگ 10 لاکھ پانڈ ہرجانہ دینے پر آمادہ، برطانوی اخبار

London

London

لندن (جیوڈیسک) برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ دس لاکھ پانڈ ہرجانے سے متعلق معاہدہ کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ وہ لانس آرمسٹرانگ کے ساتھ باہمی رضا مندی کے حتمی حل تک پہنچ گئی ہے۔

اخبار کے مطابق وہ آرمسٹرانگ کے ساتھ معاہدے پر خوش ہے، برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے 2004 میں امریکی سائیکلسٹ پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کا الزام لگایا تھا تو انھوں نے ہتکِ عزت کا مقدمہ کر کے اخبار سے تین لاکھ پانڈ وصول کیے تھے۔

امریکی حکام نیگزشتہ سال آرمسٹرانگ پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے جرم میں تاحیات پابندی لگا دی تھی جس کے بعد برطانوی اخبار نے آرمسٹرانگ سے تین لاکھ پانڈ کے علاوہ کیس پر اٹھنے والے اخراجات بمعہ سود واپس ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔