ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں کرپشن کے خلاف مڈل کلاس کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے، ممبئی میں سنسنی خیز مووی “ستیاگرا”کی پروموشن تقریب کے دوران فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔ ستیاگرا کی کہانی بھارتی نوجوانوں کی ہے جو کرپشن سے تنگ ہو کر میدان میں نکلے ہیں۔
حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ان نوجوانوں کے دل میں شدید غم وغصہ ہے۔سنسنی خیز مووی میں کرینہ کپور ایک بین الاقوامی صحافی کے روپ میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ ستیاگرہ میں امیتابھ بچن، ارجن رام پال، اجے دیوگن نوجوان طبقے کی آواز بنے ہیں، پولیٹیکل ڈرامے پر بننے والی یہ فلم 30 اگست کو ریلیز ہو گی۔