پنجاب میں سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ دریائے چناب میں طغیانی سے بیٹ بختیاری کا بند ٹوٹ گیا، جس سے اوچ شریف کے بیس دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، دریائے چناب میں پانی کے بہاو میں اضافے سے اوچ شریف کے قریب بیٹ بختیاری بند ٹوٹ گیا جس سے بختیاری بستی اور ملحقہ علاقے زیر آب آگئے۔
اطلاعات کے مطابق بند ٹوٹنے سے بیس دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، ہزاروں افراد کو گھربار سے محروم ہونا پڑا۔بختیاری بستی میں سیلاب متاثرین کے لئے لگایا گیا امدادی کیمپ بھی دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
لودھراں کے نواحی علاقے لال کمال کا حفاظتی بندریلیمیں بہہ گیا جس سید رجنوں مکانات متاثر ہوئے۔۔ سیلابی ریلے سے متاثرہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ناقص انتظامات پر مکین ضلعی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ساہیوال کے قریب دریائے راوی میں پانی کے بہا میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ اسی طرح دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمان کی اور دوسرے مقامات پر پانی کی سطح گرنا شروع ہو گئی ہے۔