ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ آج میزبان ملائیشیا سے کھیلے گی۔ افتتاحی مقابلے میں قومی ٹیم نے جاپان کو سات صفر سے شکست دی ہے۔ ملایشیا کے شہرایپ ومیں جاری نویں ایشیا کپ ہاکی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سات صفرسے آٹ کلاس کردیا۔ پاکستان نے میچ کے آغازسے ہی حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر یکے بعد دیگرے کئی حملے کیے۔
جاپان کے پاس پاکستانی اٹیک کا کوئی توڑ نہ تھا۔ قومی کھلاڑی وقفے وقفے سے گول کرتے رہے۔۔ پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان کو چھ صفر کی برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں پاکستان کے گول کی رفتار کم ہو گئی، گرین شرٹس نے مزید ایک گول کرکے میچ سات صفر سے جیت لیا۔۔ پاکستان کی جانب سے محمد وقاص، محمد توثیق اور محمد عمران نے دو دو گول اسکور کئے