لاہور (جیوڈیسک) کومل جذبوں کی شاعری کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی حقوق کی جدوجہد کرنے والے احمد فراز کو ہم سے بچھڑے پانچ سال ہو گئے، ان کی یادوں کو تازہ کر رہے ہیں۔ احمد فراز طبقاتی نظام کے خلاف ترقی پسندوں کی ہر تحریک میں آزادی صحافت کی ہر جدوجہد میں ہمیشہ اگلی صفوں میں نظر آئے۔
فراز خود بھی بہت وجیہ تھے اور خوبصورت لوگوں پر مرمٹنے والے بھی۔ فراز ہمیشہ لگن، جستجو اور جنون میں مبتلا رہے۔ احمد فراز جانثار اختر، کیفی اعظمی، علی سردار جعفری، مجروح، ساحر اور فیض کی روایت کے امین۔