کراچی (جیوڈیسک) کراچی گزشتہ کاروباری ہفتے انٹر بنک میں امریکی ڈالر کی قدر میں تہتر پیسے اضافہ ہوا تاہم نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں دو روپے بیس پیسے اور آسٹریلین ڈالر میں ننانوے پیسے کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ایک سو تین روپے پینسٹھ پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یورو ایک روپے سینتیس پیسے بڑھ کر ایک سو اڑتیس روپے چھپن پیسے جبکہ برطانوی پانڈ کی قدر ننانوے پیسے اضافے سے ایک سو اکسٹھ روپے نواسی پیسے ہو گئی ہے۔