امریکی باورچی پر بننے والی فلم “دی بٹلر” نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا، ریلیز کے پہلے ہفتے کے ایک کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ معروف امریکی رئییلٹی شو کی میزبان اوپرا ونفرے کی فلم ‘دی بٹلر’ کی کہانی وائٹ ہاوس میں کام کرنے والے بارچی لی ڈینیلز کی زندگی پر مبنی ہے۔
بطور باورچی انھوں نے صدارتی محل میں امریکا کے آٹھ صدور کے ساتھ خدمات سر انجام دیں۔ فلم میں شہری حقوق کی تحریکوں، ویتنام جنگ اور اس دوران امریکی تاریخ کے اہم واقعات کو بھی فلمبند کیا گیا ہے۔