پاکستان کے ناموراداکارجمشید انصاری کو بچھڑے آج ہم سے آٹھ برس بیت گئے۔چقو ہے میرے پاسچقو۔۔جیسے یادگار مکالمے اور اپنے مخصوص انداز کی بنا پر دلوں پر راج کرنے والے معروف اداکار جمشید انصاری کا چقو اور پھدنے والی ٹوپی آج بھی لوگوں کا یاد ہے۔
فلم اور ٹی وی کے مزاحیہ اداکار جمشید انصار ی نے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے مشہور پروگرام حامد میاں کے ہاں”سے جس نے چار دہائیوں تک سماعتوں پرراج کیا۔ انیس سو اڑسٹھ میں اپنا پہلا ٹی وی ڈرامہ جھروکے کے نام سے کیا جس کے بعد کامیاب ڈراموں کی طویل فہرست ان کے حصے میں آئی ۔۔
انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، گھوڑا گھاس کھاتا ہے۔ ہاف پلیٹ اور اس جیسے کئی ڈراموں میں لازوال کردار لوگوں کے ذہنوں میں اس طرح نقش ہوئے کہ لوگ آج بھی نہیں بھول پائے، دو سو ڈراموں میں اپنی منفرداداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنے والے جمشید انصاری دو ہزار پانچ میں ہستی مسکراتی یادیں چھوڑ کر دنیا سے کوچ کر گئے۔