منشیات نے موت کے قریب لاکھڑا کیا، اب توبہ کر لی : مائیک ٹائیسن

Mike Tison

Mike Tison

نیویارک (جیوڈیسک) میرے دن گنے جا چکے، اب زیادہ دن جی نہ پاوں گا۔ یہ کہنا ہے مائیک ٹائسن کا۔ باکسنگ کے عالمی چیمپئین رہنے والے مائیک ٹائیسن کے زور دار مکے کون بھلا سکتا ہے، لیکن رنگ کا یہ بادشاہ، آج کس حال میں ہے، یہ ٹائیسن نے خود بتایا ایک پریس کانفرنس میں۔ ٹائیسن کا کہنا تھا کہ انھوں نے زندگی میں بہت سے برے کام کیے جن پر شرمندگی ہے اور وہ ایسے تمام کاموں پر معافی چاہتے ہیں۔

ٹائیسن کا کہنا تھا کہ شراب نوشی کی کثرت اور منشیات کے استعمال کے باعث آج وہ مرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ٹائیسن نے کہا کہ اب انھوں نے شراب اور منشیات چھوڑ دی ہیں اور آئندہ کبھی استعمال نہیں کریں گے۔