محمد آصف نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Mohammad Asif

Mohammad Asif

کراچی (جیوڈیسک) عالمی چیمپین محمد آصف نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں خرم آغا اور نوین پروانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی چیمپین محمد آصف نے محمد سجاد کو یک طرفہ مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے ہرا دیا۔

شاہد آفتاب نے خرم آغا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنلز میں اسجد اقبال نے سہیل شہزاد اور عمران شہزاد نے نوین پروانی کوشکست دے دی۔ سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ شاہد آفتاب اور اسجد اقبال کا مقابلہ عمران شہزاد سے ہو گا۔