ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان اور نواز الدین صدیقی کی نئی فلم دی لنچ باکس(ڈبا) کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ رائٹر و ہدایتکار رتیش باٹرا کی اس فلم میں عرفان خان کیساتھ نمرت کور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں جبکہ نواز الدین صدیقی بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
مئی میں کانز فلمی میلے کے انٹرنیشنل کرٹیکس ویک میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جہاں ویورز چوائس ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔انوراگ کیشپ اور گنیت مونگا سمیت خود عرفان خان کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ریٹائرمنٹ کے نزدیک موجود ایک ملازمت پیشہ شخص اور ایک ناخوش بیوی کے گرد گھومتی ہے۔
سدیپ(عرفان خان)کے پاس غلطی فہمی کی بنیاد پر ایک لنچ باکس پہنچ جاتا ہے جسکے بعد انکی ڈبا سروس چلانے والی ایلا(نمرت)سے بذریعہ ڈبا چٹھیوں کے ذریعے بات چیت شروع ہوجاتی ہے۔کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن اور یو ٹی وی موشن پکچرز کے رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور کے پروڈکشن ہاسز کے تحت یہ فلم دی لنچ باکس 20 ستمبر کو بھارت سمیت امریکا اور برطانیہ میں ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔