کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں او ر پولیس میں کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، تاہم کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، نواحی علاقہ نصرت خیل اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقہ سپاہ کے پہاڑ پر دہشت گردوں اور اغواکار گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا جس پر دہشت گروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کا سلسلہ تقریبا 5 گھنٹے تک جاری رہا۔ دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے بعدملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔