کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب

Indian Firing

Indian Firing

راولپنڈی (جیوڈیسک) کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاکستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے جواب سے بھارتی فوج کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق آج صبح بھارتی فوج نے باغ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، جواب میں پاکستانی فوجوں کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے باعث بھارتی فوج نے فائرنگ روک دی۔

دو پہرایک بج کر 45 منٹ پربھارتی فوج کی جانب سے کیرالہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے بھر پور جوابی کاروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ روک دی گئی۔