اہل سنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ بھکر اور راولپنڈی کے واقعات منظم سازش کا حصہ ہیں، قربانیاں دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں لبنان، عراق اور شام کے بعد پاکستان کو اپنا ہدف بنانا چاہتی ہیں۔
مسلم ممالک میں فرقہ واریت کے نام پر کشیدگی پھیلانا ایک سازش ہے، حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔ انہوں نے بھکر کے واقعہ کا نوٹس لینے پر وزیراعلی شہباز شریف کے کردار کو سراہا۔ علامہ لدھیانوی نے کہا کہ انہوں نے ملک میں امن کی خاطر ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی گریز نہیں کریں گے۔