لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایک سو تیرہویں تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں علما و مشائخ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایک سو تیرہویں تاجدار ختم نبوت کانفرنس غلامان مہریہ نصیریہ کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت پیر عبد الحق شاہ گیلانی نے کی جبکہ کانفرنس کی نگرانی پیرمعین الحق گیلانی نے کی۔
کانفرنس میں خصوصی خطاب ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کیا، اس کانفرنس میں دنیا بھر سے علما و مشائخ کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں حضرت پیر سید مہرعلی شاہ گولڑوی کی ختم نبوت پر تمام کاوشوں پرروشنی ڈالی۔ حضرت پیرسید مہرعلی شاہ گولڑوی نے نبوت کے دعویدار کے جھوٹے دعوئوں کی قلعی کھول کررکھ دی تھی اوراس کے باطل نظریات کی علمی اور تحقیقی تردید کی۔