انسداد د ہشتگردی عدالت نے کنول کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد واقعہ کی ملزمہ کنول کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ اسلام آباد واقعہ کیس کے ملزم سکندر کی اہلیہ کو اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سات روزہ جسمانی ریما نڈ مکمل ہونے پرپیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ کے مزید 3 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کنول اپنے شوہر کی منصوبہ بندی سے آگاہ تھی۔ واقعے کی تہہ تک نہ پہنچنے کے لئے گمراہ کن بیان دے رہی ہے۔ حقائق تک پہنچنے کے لئے مزید جسمانی ریمانڈ کی دیا جائے، پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزمہ کنول کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔