عراق دھماکوں سے گونج اٹھا۔ مختلف شہروں میں دھماکے اڑتالیس افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق دہشتگردوں سے عراق کے دارالحکومت سمیت چار شہروں کو نشانہ بنایا۔ دھماکوں میں اڑتالیس افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکوں کے بعد ریسکیو کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کا اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عراق میں رواں ماہ اب تک دھماکوں اور پرتشدد کاروائیوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار سو تجاوز کر گئی ہے۔