شامی حکومت نے اقوام متحدہ کے وفد کو مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کی اجازت دیدی۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے ترک اسلحہ اینجیلا کین شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئی ہیں۔
جہاں وہ پہلے سے موجود اقوام متحدہ کے وفد کے ساتھ شام میں جاری خانہ جنگی میں حکومت اور باغیوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں سے استعمال کی تحقیقات میں حصہ لیں گی۔ گذشتہ ہفتے شامی دار الحکومت دمشق میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے باعث سیکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ کئی زندگیاں اب بھی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔