کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے کار میں سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اس کی شناخت قمر عباس کے نام سے ہوئی۔ مقتول میڈیکل کمپنی کا ملازم اور گلشن اقبال تیرہ ڈی ون کا رہاشی تھا۔