دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب،کچے کا 70 فیصد علاقہ زیر آب

Sindh

Sindh

سندھ (جیوڈیسک) دریائے سندھ میں طغیانی کے بعد اونچے درجے کا سیلابی ریلا شکارپور کی حدود سے گزر رہا ہے، کچے کا 70 فیصد علاقہ زیر آب آ چکا ہے۔ ملک کے بالائی علا قوں میں طوفانی بارشوں کے بعد اونچے درجے کا سیلابی ریلہ شکارپور کی حدود سے گزر رہا ہے۔دریا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جس کے باعث شکار پور ضلع کے حفاظتی بندوں پر دباو بڑھ گیا ہے۔ سیکڑوں افراد تاحال کچے کے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن کے پاس کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہو چکا ہے، علاقہ مکینوں نے حکومت وقت سے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔