آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بالائی سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ نوکنڈی، بھکر، نور پور تھل اور سکھر میں 42، ملتان40، پشاور، فیصل آباد، پشاور 38، مظفرآباد، لاہور 37، حیدرآباد 36، گلگت، کوئٹہ، اسلام آباد 35، سکردو 34، کراچی 31 جبکہ مری میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا۔