مغربی ممالک شام میں جنگ کرانے میں ناکام رہے، بشارالاسد

Bsaralasd

Bsaralasd

دمشق (جیوڈیسک) شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک کی شام میں مداخلت ناکام ہوگی ہے، ایک انٹرویو میں بشارالاسد نے شامی باغیوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی سختی سے تردید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہی لوگوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا الزام احمقانہ بات ہے اور مغربی ممالک کے پراپیگینڈہ کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، انھوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک کی شام میں جنگ کروانے کی سازش ناکام ہوگئی ہے۔