عامر خان دھوم تھری میں نئے کردار میں دکھائی دیں گے

Aamir Khan's Dhoom III

Aamir Khan’s Dhoom III

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ ادکار عامر خان دھوم تھری میں شائقین کو بالکل نئے کردار میں دکھائی دیں گے، بالی وڈ سٹار آجکل جمناسٹک سیکھنے میں مصروف ہیں۔ عامر خان ایکشن فلم دھوم تھری میں جمناسٹک کے پھرتیلے کرتب دکھا کر شائقین کو حیران کر دیں گے۔

اس مقصد کیلئے مسٹر پرفیکشنسٹ نے آسٹریلیا میں جمناسٹک کی خصوصی تربیت حاصل کی ہے۔ اس تربیت کی انہوں نے کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دی، پتہ اس وقت چلا جب انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران جمناسٹک میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔عامر خان مزید تربیت کیلئے پھر آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں، سنسنی خیز فلم کو ادیتہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے، دھوم تھری رواں برس کے آخر میں ریلیز ہو گی۔