وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہرشہری کا بنیادی حق ہے اور پنجاب حکومت عوام کے آئینی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے۔ لاہور کے مال روڈ پر تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کیخلاف طاقت کے استعمال پر وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انھیں رائے ونڈ طلب کر لیا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
پنجاب حکومت عوام کے آئینی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام مسائل اور امور مذاکرات کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں۔ عوام اور سیاسی جماعتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ عوام اور سیاسی جماعتوں کے حقوق میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے۔
وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مال پر احتجاج پر پابندی لگا رکھی ہے لیکن دیگر مقاما ت پر پرامن احتجاج کی اجازت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پر امن سیاسی روایت کو برقرار رکھنے کیلئے گرفتار سیاسی کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔