لاہور (جیوڈیسک) لاہور ریمزنے رگبی آزادی کپ سننسی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا، فائنل میں لاہور ریمز کا مقابلہ اسلام آباد جنز کی ٹیم سے تھا۔ لاہور کے ڈیفنس اسٹیڈیم میں ہونے والا رگبی آزادی کپ سپر لیگ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔
فائنل میں لاہور ریمز اور اسلام آباد جنز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ مقابلہ سنسنی خیز ہوا لیکن فتح میزبان لاہور کی ٹیم کے نام رہی۔ میچ کا اسکور پندرہ چودہ رہا۔ رگبی آزادی شیلڈ کے فائنل میں لاہور رگبی کلب نے ملتان وولفز کو شکست دی۔