دریائے چناب میں طغیانی سے بیٹ بختیاری بند ٹوٹ گیا۔ جس کے باعث اوچ شریف کے قریب بیس دیہات زیر آب آگئے۔ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافے کے باعث درجنوں دیہات زیرآب آگئے ہیں۔
دریائے چناب میں سیلاب سے جنوبی پنجاب کے سیکڑوں دیہات تباہ ہوچکے ہیں۔ پانی کے بہاو میں اضافے سے اوچ شریف کے قریب بیٹ بختیاری بند ٹوٹ گیا۔ جس کے باعث ڈیڑھ درجن سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ لودھراں کے نواحی علاقے لال کمال کا حفا ظتی بند ریلیمیں بہنے سے درجنوں مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ ناقص انتظامات پر سیلاب متاثرین ضلعی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
سندھ میں سیلاب نیکچے کیعلاقے میں آباد ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے۔ میرپور ماتھیلو، سکھر، خیر پور اور سیہون شریف ،گڈو اور سکھر بیراج کے قریب کچے کے علاقوں میں تین سو سے زائد دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سیلاب کے بعد متاثرین وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ متاثرین کو فوری طبی سہولتیں فراہم نہ کی گئیں تو کوئی المیہ بھی جنم لے سکتا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔