لیگو ٹاور تعمیر کا عالمی ریکارڈ امریکی ریاست نے اپنے نام کر لیا

Lygu Tower

Lygu Tower

دنیا کے سب سے بڑے لیگو ٹاور تعمیر کا عالمی ریکارڈ امریکی ریاست نے اپنے نام کر لیا۔ ٹاور اپنی انفرادیت کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ امریکی ریاست ڈیلا وئیر میں مقامی اسکول کے بچوں نیاساتذہ کی رہنمائی میں دنیا کا سب سے بڑا لیگو ٹاور تعمیر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ٹاور کی تعمیر پلاسٹک کے رنگ برنگی لیگو بلاکس سے کی گئی ہے۔ ایک سو بارہ فٹ اونچے اس ٹاور کو کئی دن کی طویل محنت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اپنی انفرادیت اور اونچائی کے باعث اسیعالمی ریکارڈ بھی تسلیم کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑے لیگو ٹاور کا عالمی ریکارڈ برطانیہ کے پاس تھا۔