حکومت آزادکشمیر کے آن ڈیوٹی سسٹم ختم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے
Posted on August 26, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
مظفرآباد (پی پی سی) حکومت آزادکشمیر کے آن ڈیوٹی سسٹم ختم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے۔ اکثر محکموں کے ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے۔ محکمہ زراعت کا بیڑہ ہی غرق ہو گیا۔ یونین کونسل بلگراں میں قائم محکمہ زراعت کے سینٹر کے تما م ملازمین عرصہ ڈیڑھ سال سے غائب۔ یو سی کی بڑی پٹی پر موجود سیب اور اخروٹ کے پھلوں کو کیڑہ لگ گیا۔ سپرے کا کوئی بندوبست نہ ہو سکا۔ سپرے مشین بھی خراب ہو گئی۔ اعلیٰ حکام نے چپ سادھ لی۔
اہل علاقہ نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔ غائب ملازمین کے گم ہونے پر تلاش گمشدہ کا اشہات دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے نواحی یونین کونسل بلگراں میں قائم محکمہ زراعت کے سینٹر میں ایک زراعت افسر 2 فیلڈ اسسٹنٹ اور 4 بیلدار تعینات ہیں جن کا گزشتہ ڈیڑھ سال سے کوئی پتہ نہیں ہے۔ یونین کونسل بلگراں اور ملحقہ علاقوں میں اخروٹ اور سیب کی اچھی خاصی فصل پیدا ہو تی ہے۔ دونوں فصلوں کو ساون کے بارشوں کے باعث کیڑہ لگا ہوا ہے۔